ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جارہے چاول ،سواری سمیت ضبط

بھٹکل میں غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جارہے چاول ،سواری سمیت ضبط

Sun, 03 Nov 2019 21:09:39    S.O. News Service

بھٹکل:03؍نومبر(ایس اؤ نیوز)غیرقانونی طورپرچاول لے کر بھٹکل کی طرف سے روانہ ٹاٹا ائیس سواری کو محکمہ تغذیہ کے انسپکٹر نے سواری سمیت چاول کو ضبط کرلینے کا واقعہ شرالی چک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت پرورگا کے مکین عبدالرحمن بتائی گئی ہے۔ سواری میں موجود 6.39کوئنٹل چاول ضبط کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے متعلق بتایا گیا کہ وہ شرالی، تٹی ہکل وغیرہ علاقوں کے گھروں سے راشن کے چاول جمع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولس اطلاعات کی بنیاد پر متعلقہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔ محکمہ تغذیہ کے انسپکٹر پروین نے بتایا کہ معاملے کو لےکر مقامی تحصیلدار کو جانکاری دی گئی ہے اب وہی آگے کی کارروائی انجام دیں گے۔


Share: